خرطوم .سوڈان کے مغربی علاقے الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری شہید اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ابو شوق کیمپ ایمر جنسی روم نامی رضا کار گروپ کا کہنا ہے کہ النشر میں ابو شوق مسجد پر اچانک گولہ باری کی گئی، جس میں متعدد خاندان زخمی اور جاں بحق ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کئی خاندانوں نے حال ہی میں آر ایس ایف کی پیش قدمی کے بعد ابو شوق محلے سے فرار ہو کر مسجد میں پناہ لی تھی۔ رپورٹس کے مطابق رضا کاروں نے موقع پر موجود ملے کو ہٹانے کے بعد 13 لاشیں اور متعددزخمیوں کو نکالا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔