حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہندوستان اور طالبان افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دہلی آمد پر پرتپاک استقبال Home / بین الاقوامی /

ہندوستان اور طالبان افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دہلی آمد پر پرتپاک استقبال

ایڈیٹر - 09/10/2025
ہندوستان اور طالبان افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دہلی آمد پر پرتپاک استقبال

نئی دہلی: افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی بھارت آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق، وہ افغان وفد کے ہمراہ دہلی پہنچے جہاں ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا:  
"ہم دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر ان سے تعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔"

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سیکیورٹی، تجارت اور سیاسی صورتحال اہم موڑ پر ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔