افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین 4 ملکی اجلاس میں شریک ہوں گے
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے
اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی
پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا
محمد صادق افغانستان پر کالعدم دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے
افغانستان سے دہشتگردوں کی بھرتیوں, اسلحہ فراہمی و رسائی اور فنڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا
پاکستان افغانستان میں کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی، جیش العدل کی محفوظ پناہ گاہوں، تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا
چاروں ممالک باہمی علاقائی منسلکی، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ، ترقیاتی منصوبوں، انسانی حقوق بالخصوص خواتین، بچوں کے حقوق کی بحالی اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر زور دیں گے
پاکستان، روس، چین اور ایران افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بھی زور دیں گے
چاروں ممالک افغانستان کے منجمد شدہ بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی پر بھی بات کریں گے
افغانستان پر حالیہ چہار ملکی (وزرائِے خارجہ) اجلاس 25 ستمبر کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا