کابل ۔ دورہ افغانستان پر گئے جماعت اسلامی کے وفد نے کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر تقی سے ملاقات کی ہے۔ پشاور سے جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق وفد میں پروفیسر ابراہیم ، عطا الرحمن، عنایت اللہ اور عبدالواسع شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے قائم مقام امیر محمد ظہور خشک کے مطابق دورے سے دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالے اور تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے قائم مقام امیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طویل عرصہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کیلئے مل بیٹھ کر مسائل و مشکلات کا حل نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وفود کا تبادلہ، مذاکرات اور بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔