حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نیتن یاہو کا خالی نشستوں سے خطاب اسلامی ممالک کا بائیکاٹ Home / بین الاقوامی /

نیتن یاہو کا خالی نشستوں سے خطاب اسلامی ممالک کا بائیکاٹ

ایڈیٹر - 27/09/2025
نیتن یاہو کا خالی نشستوں سے خطاب اسلامی ممالک کا بائیکاٹ

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کے دوران متعدد عرب اور مسلم ممالک کے نمائندے احتجاجاً اجلاس سے واک آٹ کر گئے ، جس کے باعث ایوان کی کئی نشستیں خالی رہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب پر مسلم اور عرب ممالک نے شدید رد عمل دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا نتین یا ہو جیسے ہی خطاب کرنے ڈائس پر آئے مسلم ممالک کے وفود اور نمائندے ہال سے اٹھ کر چلے گئے۔ تقریر کے دوران نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔ نیتن یاہونے اپنی تقریر کے دوران دعوی کیا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو نیو کلیئر ہتھیار بنانے سے روکا ہے، اور اسے کسی صورت ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور اسرائیل، امریکا کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ جاری رکھے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ ایک علامتی احتجاج تھا، جوغزہ میں اسرائیلی جارحیت فلسطینیوں کے قتل عام اور مشرق وسطی میں اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف عالمی ناراضگی کی عکاسی کرتا ہے۔