اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیرا عظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔