حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
افغان مہاجرین کے خلاف بڑی کارروائی شروع Home / بین الاقوامی,پاکستان /

افغان مہاجرین کے خلاف بڑی کارروائی شروع

ایڈیٹر - 27/09/2025
افغان مہاجرین کے خلاف بڑی کارروائی شروع

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 5 پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت امور کشمی، گلگت بلتستان و سیفران نے کیمپس کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 5 افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے وفاقی وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

کیمپس کی زمین صوبائی حکومت، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، بند کیے گئے کیمپس میں 3 ڈسٹرکٹ ہری پور، ایک، ایک ڈسٹرکٹ چترال اور دیر اپر میں واقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں ایک لاکھ سے زائد مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق افغان مہاجرین کی زیادہ تعداد خیبرپختونخوا میں مقیم ہیں۔