ایبٹ آباد کی سنیئر سول جج کی عدالت نے جنسی ہراسانی کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو قید کو جرمانے کی سزائیں سنا دی۔
نیشنل کرائم سائبرایجنسی کی جانب سے درج مقدمہ میں عدالت کے جج محب الرحمان نے جرم ثابت ہونے پر ملزم زبیر کو فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک سے خواتین کو ہراساں کرنے پر پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ اس کے بھائی ذیشان کو اپنے بھائی کی معاونت اور فیس بک آئی ڈی بنانے کے الزام میں چالیس دن قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملزم ذیشان کو صوابی سے گرفتار کیا جبکہ زبیر جو اس وقت قطر میں موجود تھا، وطن واپسی پر پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔