حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا Home / پاکستان /

سوات یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا

ایڈیٹر - 25/09/2025
سوات یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات (بیورورپورٹ) یونیورسٹی آف سوات نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کااعلان کردیا ۔ نتائج کا اعلان مختلف مضامین بشمول انگلش، تاریخ، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامیات، پشتو، سیاسیات اور اردو کے لئے کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی متحرک قیادت میں یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیار اور امتحانی شفافیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان کی وژنری رہنمائی یونیورسٹی کی علمی ساکھ اور ادارہ جاتی ترقی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔امتحانات کے نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات محمد امتیاز علی خان نے کیا، جنہوں نے غیر معمولی عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانات کے بروقت اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا۔ ان کی موثر انتظامی صلاحیتوں سے یونیورسٹی کے امتحانی نظام پر طلبہ و والدین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کنٹرولر امتحانات محمد امتیاز علی خان اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور خدمات کو بھی سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔