پشاور . با چا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور سے پروازوں کی تاخیر کا دورانیہ 17 گھنٹوں تک پہنچ گیا، پشاور سے ریاض اور جدہ کی دو پرواز میں آٹھ آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، جس پر مسافروں کو مشکلات درپیش رہیں، گزشتہ روز 48 گھنٹے کی تاخیر سے عمرے کی نجی ایئر لائن پشاور پہنچی، مسافر 48 گھنٹے سے زائد جدہ ایئر پورٹ پر رہے ایرلائنز کی بدانتظامی کی وجہ سے 13 پروازے منسوخ کی گئیں