سوات کے علاقے شیر پلم میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں بینک ملازم ڈیوٹی کے پہلے ہی دن جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار محمد حسن ولد وزیر محمد سے گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے پشتے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں اس کے پیچھے سوار بینک ملازم پچیس سالہ لقمان خان ولد ہدایت اللہ سکنہ شیرپلم موقع پر جاں بحق موٹر سائیکل ڈرائیور محمد حسن ولد وزیر محمد شدید زخمی ہوگیاسے طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔