حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔ Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیٹر - 24/09/2025
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق گریڈ ایک سے17 تک کےصوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں 10 کروڑ اور دیگر ملازمین کے لیے 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے گاڑی کے لیے 2 لاکھ اورگھر بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیےجائیں گے۔

مراسلے میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اس قرضے کے لیے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کیےگئے ہیں۔