وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے نئے تعینات ڈائریکٹر لیگل خیبر پختونخواہاؤسنگ اتھارٹی جوہر علی شاہ نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے نئے تعینات ڈائریکٹر کو محکمہ میں خوش آمدید کہا اور مختلف ہاؤسنگ سکیموں کی جلد تکمیل میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل سے متعلق احکامات جاری کئے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کی زیر نگرانی متعدد ہاؤسنگ سکیموں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی خواہش ہے کہ تمام ہاؤسنگ منصوبوں کو عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہوں۔معاون نے خصوصی نے مزید کہا کہ نیو پشاور ویلی صوبے کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس ہاؤسنگ منصوبے کو کیبنٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ڈی اے کی نگرانی سے واپس لے کر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کیا ہے تاکہ اس پر دیگر ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیموں کی طرح تیزی سے کام کیا جائے۔ڈاکٹر امجد علی نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے لیگل ڈائریکٹر ہاؤسنگ منصوبوں کی تکمیل میں درپیش قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل میں بھر پوراقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر لیگل خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی نے بھی بھر پور یقینی دہانی کرائی کہ وزیر ہاؤسنگ کی جاری کردہ ہدایت پر من و عن عمل در آمد کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہاؤسنگ کے منصوبوں کے تصفیہ طلب مسائل کو بہترین انداز کے ساتھ قانونی طریقوں سے حل کریں گے اور ان میں درپیش قانونی رکاوٹوں کو جلد دور کرنے کے لئے تمام تر توانائیا برؤے کار لائیں گے۔