حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ محکمہ ہیلتھ بھرتیوں میں بدعنوانی کا انکشاف ، متاثرہ افراد کا حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ Home / پاکستان /

باجوڑ۔ محکمہ ہیلتھ بھرتیوں میں بدعنوانی کا انکشاف ، متاثرہ افراد کا حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ

ایڈیٹر - 22/09/2025
باجوڑ۔ محکمہ ہیلتھ بھرتیوں میں بدعنوانی کا انکشاف ، متاثرہ افراد کا حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ

باجوڑ۔ محکمہ ہیلتھ کے بھرتیوں میں میرٹ کے پائمالی اور مستحق افراد کے بجائے رشوت کے ذریعے بھرتی کا انکشاف ، متاثرہ نوجوانوں کا باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انصاف کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ایٹا کے ذریعے محکمہ صحت کے پیرامیڈیکل کے بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ لیے گئے اور کئی ماہ کے تاخیر کے باوجود میرٹ لسٹ آویزاں نہیں کیے گئے۔ سیکرٹریٹ اور ڈی سی باجوڑ کے مداخلت پر ڈی ایچ او باجوڑ نے چند نام نوٹس بورڈ پر اویزاں کیے ، جس میں کوئی تفصیل نہیں تھی اور اگلے دن بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا۔ متاثرہ افراد ڈاکٹر سمیع اللہ ، ڈاکٹر ارشاد ، بلال ، محمد ذاہد اور دیگر نے بتایا کہ ہم نے مکمل تحقیقات کی باجوڑ کے ڈی ایچ او نے فی بھرتی 20 سے 25 لاکھ روپے لے کر ایسے افراد کو بھرتی کیا جنہوں نے ٹیسٹ تک فیل کیا بلکہ ایک ایسے بندے کو بھی بھرتی کیا جنہوں نے ٹیسٹ تک نہیں دیا اور ٹیسٹ میں شرکت تک نہیں کی۔ ہم وزیراعلیٰ ، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیں اور باجوڑ کے محکمہ صحت میں ہونے والے اس گھپلے کو بے نقاب کریں اور ہمیں انصاف فراہم کریں