حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ Home / پاکستان /

باجوڑ: ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈیٹر - 22/09/2025
باجوڑ: ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ پریس کلب میں ڈبل شفٹ سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں خار چوک تک ریلی نکالی گئی ۔ مقررین صدر نجیب اللہ ، عبدالہادی ، رفیع اللہ ، رضوان ، عماد خان ، عبدالودود اور دیگر  نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ ٹیچرز کی 10 ستمبر کو جو نوٹیفکیشن ری ایڈورٹائزمنٹ کے بارے میں جاری ہوا تھا ان کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ صدر نجیب اللہ کے ڈی نوٹیفکیشن کا جو نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا ان کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ سیکنڈ شفٹ سکولز سسٹم پی ٹی آئی گورنمنٹ کا ایک کامیاب پروجیکٹ ہیں باوجود اس کے کہ ان کو قانون کے مطابق تنخواہیں بھی نہیں دی جاتی ہیں ان کو بار بار دھمکایا، ڈرایا جاتا ہے۔ ہم حکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کیلئے کوئی قانون سازی وغیرہ کرکے ان کا مستقبل محفوظ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری لایبیلیٹیز کو فوری طور پر ادا کیا جائے اور ہمارے تنخواہوں کی ادائیگی کو بر وقت  یقینی بنایا جائے تاکہ ہم اپنے مشکلات کو کم کرسکے۔
انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی اور کہا کہ  انشاء اللہ اپنے جائز حقوق کے لیے آخری حد تک جاے گئ ۔