چند روز قبل اغواء ہونے والے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پولیو آفیسر ڈاکٹر احسان دو دیگر ساتھیوں سمیت بازیاب کرالئے گئے بازیاب ہونے والے افسران نے ڈی سی ٹانک تنویر خٹک اور امن جرگہ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا بازیابی ڈی سی ٹانک کے باہمت اور جاندار کردار کی بدولت ممکن ہوئی ہے بازیاب ڈاکٹرز کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 15 ستمبر 2025 کو ٹانک میں جاری پولیو مہم کے دوران ٹانک کے گاؤں عمرخیل میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اہلکاروں ڈاکٹر احسان بیٹنی ،عبداللہ کنڈی ،اور حکمت آللہ کو اس وقت نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغواء کیا گیا جب وہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ کر رہے تھے بعد ازاں ان کی اغوائیگی کے فورا بعد ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر احمد خٹک انتہائی متحرک ہوئے اور ان کی خصوصی دلچسپی سے پولیو افسران کی رہائی کیلئے ٹانک کے تمام اقوام پر مشتمل قومی امن کمیٹی کے مشران سے خدمات لیکر انکی آج نامعلوم مقام سے بازیابی ممکن بنائی گئی بازیابی کے فورا بعد تمام اہلکاروں کو ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک لایا گیا جہاں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک اور امن کمیٹی کے مشران کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی بہترین اور جاندار حکمت عملی اور مخلصانہ کوششوں کے باعث ہماری فوری باحفاظت بازیابی ممکن ہوئی ہے ہم ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے بعد ازاں تمام مغویوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا گیا