حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اگر اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کریگا تو پاکستان جواب دیگا۔ رانا ثناء اللہ Home / پاکستان /

اگر اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کریگا تو پاکستان جواب دیگا۔ رانا ثناء اللہ

ایڈیٹر - 21/09/2025
اگر اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کریگا تو پاکستان جواب دیگا۔ رانا ثناء اللہ

وزیرا عظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے میں واضح کہا گیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو انہیں پتہ ہے کہ یہ سعودی عرب پر حملہ ہوگا، اسرائیل کو بھی معلوم ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا، اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کرے گا تو پاکستان اس کا بھر پور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ پوری دنیا کے سامنے ہے، جارحیت کرنے والے اپنا نقصان نہیں اٹھانا چاہتے تو حملہ کرنے کا نہ سوچیں، دفاعی معاہدے میں ابھی بہت سی چیزوں پر کام بھی ہوتا ہے پاکستان کو جن چیزوں کی کمی تھی وہ میسر آجاتی ہیں تو موثر دفاع کیلئے سودمند ہوگا۔