خیبر : تفصیلات کے مطابق جمرود پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی جس میں بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق وزیر ڈھنڈ کے علاقے میں شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 62 بوتلیں اور 10 کین شراب برآمد کی گئی
اس موقع پر شراب سپلائر اختر محمد افغانی کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا
دوسری طرف وزیر ڈھنڈ کے علاقے میں ایک پیدل شخص سے دوران تلاشی 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم عطا اللہ آفریدی ولد نعمت آفریدی ساکن باڑہ کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا