حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بلامبٹ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزمان گرفتار کر لئے Home / پاکستان /

بلامبٹ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزمان گرفتار کر لئے

ایڈیٹر - 16/09/2025
بلامبٹ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزمان گرفتار کر لئے

تھانہ بلامبٹ کی حدود حاجی آباد میں 10 ستمبر 2025 کو اندھے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 51 سالہ حنیف اللہ ولد عبد الرحیم جان سکنہ حاجی آباد کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول کچھ دن قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

واقعہ میں کوئی چشم دید گواہ یا براہ راست شواہد موجود نہیں تھے، تاہم ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر رشید احمد، ڈی ایس پی سرکل تیمرگرہ فاروق خان، ایس ایچ او تھانہ بلامبٹ رحیم گل خان اور تفتیشی ٹیم نے انتہائی مہارت اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے قتل کی اصل وجوہات اور ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوی سمیت مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کیس میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید دو افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔

ڈی پی او لوئر دیر عبدالسلام خالد نے کہا ہے کہ پولیس نے یہ اندھا قتل جدید طریقہ تفتیش اور محنت سے حل کیا ہے۔ مضبوط شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں اور کیس کا چالان جلد عدالت کو بھیجا جائے گا۔

لوئر دیر پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ڈی پی او لوئر دیر

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ