ملک میں اۤج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔ اۤل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے ہوگیاہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 17 ڈالر اضافے سے 2900 ڈالر فی اونس ہے۔