حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صدرٹرمپ سے قطری وزیراعظم کی 2 گھنٹے طویل ملاقات Home / بین الاقوامی /

صدرٹرمپ سے قطری وزیراعظم کی 2 گھنٹے طویل ملاقات

ایڈیٹر - 14/09/2025
صدرٹرمپ سے قطری وزیراعظم کی 2 گھنٹے طویل ملاقات

واشنگٹن۔ ایک قطری سفارت کار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ، شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان نیو یارک میں بہترین ملاقات ہوئی۔ قطر کے واشنگٹن میں نائب سفیر، حمد المفتاح نے ہفتہ ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا: صدر کے ساتھ شاندار عشائیہ ابھی ابھی ختم ہوا ہے، اس کے بعد ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ ٹرمپ اور آل ثانی کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں متعدد معاملات پر گفتگو ہوئی، اور ماحول انتہائی خوشگوار رہا۔ نیوز نیشن کی نمائندہ کیلی مائر کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں امریکی اینٹی اسٹیو و کوف بھی شریک تھے۔ اس سے قبل قطری وزیر اعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات کی، جسے مثبت قرار دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کے فوری بعد وزیر خارجہ مارکور و بیوکو اہم پیغام پہنچانے کیلئے اسرائیل بھجوا دیا۔