حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کےتحصیل برنگ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق Home / پاکستان /

باجوڑ کےتحصیل برنگ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ایڈیٹر - 17/02/2025
 باجوڑ کےتحصیل برنگ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کے علاقہ جورغہ اصیل ترغاو میں پیر کے سہ پہر چار بجکر 30 منٹ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ولایت خان ولد خیال گل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔