پشاور: سوری پل کے مقام خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے خصوصی افراد کثیر تعداد میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں اور مزید قافلوں کی اۤمد بھی جاری ہیں۔
ان کے مطالبات ڈس ایبل ایکٹ کی منظوری ، ہیلپنگ ایڈ کے خریداری میں خصوصی افراد کی کمیٹی سے مشاورت، مفت علاج ، فری تعلیم اور اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس کا ہر ضلع میں قیام ، رسائی کےلئے تمام بلڈنگز میں ریمپ ، پنجاب کی طرح ماہوار وظیفہ، سکیل سنٹرز کا قیام ، مختص کوٹہ بڑھاکر عملدراۤمد یقینی بنانا ، قومی و صوبائی اور بلدیاتی سیٹوں میں کوٹہ دینے ، اسپیشل کنوینس الاونس میں سوفیصد اضافہ، ذہنی اور لاوارث خصوصی افراد کےلئے سویٹ ہوم کا قیام ، علیحدہ سینیارٹی برائے خصوصی ملازمین اور ہوم سنٹرز پر ڈیوٹی ، اسپیشل ملازمین کےلئے سن کوٹہ ، پی اۤرسی سنٹروں میں رامیٹریل اور فیملی سٹاف کی کمی کو پورا کرنا اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔