یوٹیلیٹی سٹور کے برطرف ملازمین کا شہید چوک تیمرگرہ میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے اپنی بحالی کے لیے نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت یوٹیلیٹی سٹور ملازمین یونین کے ریجنل صدر علی محمد نے کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو جبری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا ہے جو کہ انکی معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے ادارے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے لیکن انہیں اچانک نوکری سے نکال دیا گیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ان کے خلاف کی گئی کارروائی کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو وہ اپنے احتجاج کو مزید تیز کریں گے۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کی بحالی نہیں ہوتی وہ احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے