حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لوئر کرم امدادی کانوائی پر ایک بار پھر حملہ Home / پاکستان /

لوئر کرم امدادی کانوائی پر ایک بار پھر حملہ

فائرنگ کے بعد گاڑیوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔

لوئر کرم امدادی کانوائی پر ایک بار پھر حملہ

ضلع کرم لوئر کرم بگن چارخیل کے مقام پر قافلہ پر فائرنگ ۔ فائرنگ کے بعد گاڑیوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔ لوٹنے والوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کی گئی ہے۔ 40 گاڑیاں ٹل سے پاراچنار کی جانب جا رہی تھی ۔ گاڑیاں سخت سیکیوریٹی میں روانہ کردی گئی تھی ۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ایک ہی علاقے میں سرکاری نگرانی میں چلنے والی کانوائی پر بار بار حملہ تشویشناک ہے ۔ علاقے میں اپریشن کے اعلانات بھی کئے گئے مگر شرپسندوں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی ہیں ۔ اج کانوائی میں 120 سے زائد گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں ۔ 

دوسری جانب کرم میں مورچوں کو مسمار کرنے کے لیے حکومتی آپریشن اب بھی جاری ہے۔ حکومت ٹل-پاراچنار ہائی وے پر ٹریفک بغیر تعطل جاری رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت اس علاقے میں ادویات پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بھی چلا رہی ہے۔ کرم کا رابطہ گزشتہ چار ماہ سے ملک کے باقی حصوں سے منقطع ہے، کیونکہ گزشتہ سال کے آخر میں شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیا تھا جس میں سو سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

حکومت نے اس علاقے میں ہتھیار ضبط کرنے اور بنکرز کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے بعد سے امن قائم ہے۔ تاہم، امداد کی ترسیل کا عمل اب بھی سست روی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔