عبدالغفار
باجوڑ کے 12 اسکول بھی منصوبے کا حصہ، 84 نئی آسامیاں بھی پیدا نہ ہو سکیں
باجوڑ – خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور میں ضم شدہ اضلاع کے لیے 100 نئے پرائمری اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا،
جو اب التوا کا شکار ہو چکا ہے۔
منصوبے کے تحت باجوڑ میں 12 نئے پرائمری اسکولوں کی تعمیر شامل تھی، جن کے مکمل ہونے سے علاقے میں 84 نئی تدریسی آسامیوں کی تخلیق متوقع تھی، لیکن منصوبے کی بندش سے یہ مواقع بھی پیدا نہ ہو سکے۔
یہ تعلیمی منصوبہ ضم اضلاع میں تعلیمی ترقی کی ایک بڑی کوشش تھی، جس کا مقصد قبائلی علاقوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا تھا۔ تاہم، حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے، جس پر والدین، اساتذہ اور طلبہ شدید تشویش کا شکار ہیں۔
مقامی افراد اور ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر اس منصوبے کو بحال کرنا چاہیے تاکہ قبائلی اضلاع کے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں