ذاہد جان
گھر میں ماتم سراج کی میت دیکھنے خاندان والے بے حال ہیں۔ لیبیا کشتی حادثہ میں جان بحق ہونے والے سراج کے خاندان والوں کو لیبیا سے پاکستان کے ہائی کمشنر نے ٹیلیفونک رابطے پر یقین دلایا تھا کہ 17 فروری کو سراج الدین کی لاش پاکستان پہنچ کر خاندان والوں کے حوالے کیا جائے گا، سراج کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ آپ کے بیٹے سراج کا شناخت ہوگیا ہے اور ہم نے سراج کے حوالے سے لیبیا میں ہائی کمشنر کے دفتر کو سراج کے حوالے سے تمام تر معلومات بھی فراہم کردی تھے جس کے بعد ہائی کمشنر آفس لیبیا نے یقین دلایا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر آپ کے بیٹے کا لاش پاکستان پہنچایا جائیگا۔ سراج کے بھائی مہران نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ایک ماتم ہے میرے والدین بے ہوشی کے عالم میں ہے۔ میرے بہنیں پاگل ہوچکی ہے ہماری بھائی کے لاش جلد از جلد پاکستان پہنچایا جائے