تمام صوبوں اور وفاق سے ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد۔ پیمر افعال ہو گیا ، تمام صوبوں اور وفاق سے پیر اممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تمام صوبوں اور وفاق سے پیمرا میں ایک، ایک ممبر تعینات کرنے کی منظوری کے بعد نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صباحت رفیق کو ممبر پنجاب ، حیدر نقوی ممبر سندھ اور افتخار فردوس کو مبر خیبرخیبر پختو نخواہ پیمرا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عائشہ ایوب ودود ممبر بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ ممبر فیڈرل کیپٹل پیمرا تعینات کیا گیا ہے۔