عوام کو بلا تعطل چینی کی فراہمی کیلئے میونسپل سطح پر سٹالز لگائے جائیں گے ، تمام انتظامات مکمل
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو چینی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں چینی کے سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی، ایک شناختی کارڈ پر 5 کلو چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی، چینی ایک اور 2 کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی ۔ رانا تنویر نے ہدایت کی کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی یقینی بنائیں، رمضان سے 3 دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ چینی شالز 27 رمضان المبارک تک جاری رہیں گے۔