حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لیبیا کشتی حادثہ پشاور باجوڑ اور کرم کے شہداء کے گھروں میں صف ماتم Home / بین الاقوامی,پاکستان /

لیبیا کشتی حادثہ پشاور باجوڑ اور کرم کے شہداء کے گھروں میں صف ماتم

لاپتہ نو جوانوں کی لاشیں تا حال نہ مل سکیں، قیامت صغری کے مناظر ، لواحقین اپنے پیاروں کو دیکھنے کو بے تاب

لیبیا کشتی حادثہ پشاور باجوڑ اور کرم کے شہداء کے گھروں میں صف ماتم

لیبیا کشتی حادثے میں پشاور باجوڑ اور کرم کی شہید ہونے والے شہداء کے گھروں میں صف ماتم مچا ہوا ہے اور پورے کے پورے خاندان غم سے نڈھال ہو چکے ہیں لاپتہ ہونے والے افراد کی لاشیں تا حال نہیں مل سکتی ہیں ان کے گھر میں قیامت صغری کا منظر ہے اپنی پیاروں کی راہ دیکھتے ہوئے ان کی والدین بہن بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کی حالت ابتر ہو گئی ہے اپنی بہترین مستقبل کا خواب دیکھنے کے لئے یورپی ممالک جانے والے لیبیا کشتی حادثے کی شکار ہو گئے ہیں لیبیا کشتی حادثے میں شہر کے نواہی علاقے ورسک روڈ در منگی کے 18 سالہ انیس خان بھی شامل ہے جو کہ حادثے میں شہید ہوئے ہیں تاہم ان کی 23 سالہ بہنوئی ابرار لا پتا ہے باجوڑ اور کرم سے تعلق رکھنے والے نو جوانوں کی لاشیں بھی تا حال پاکستان منتقل نہیں کی جاچکے ہیں جبکہ لا پتہ ہونے والے افراد کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی پشاور شہر باجوڑ کرم میں ان کی فیملیز میں تشویش کی لہریں دوڑ چکی ہے لیبیا کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے اور زندگی کی بازی ہارنے والوں کی گھروں میں ایک طرف تو قیامت صغری کا منظر ہے تو دوسری طرف لاپتہ ہونے والے افراد کی صحیحسلامت ہونے کے حوالے سے دعائیں کی جارہی ہیں