حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہم فرشتے نہیں 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا ہے، عمران خان نے بھی اسے غلط قرار دیا ہے،بیرسٹر گوہر Home / پاکستان,سیاست /

ہم فرشتے نہیں 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا ہے، عمران خان نے بھی اسے غلط قرار دیا ہے،بیرسٹر گوہر

ہم فرشتے نہیں 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا ہے، عمران خان نے بھی اسے غلط قرار دیا ہے،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے ہماری جماعت کو محروم کیا گیا ہے۔ ہم فرشتے نہیں تھے، 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا ہے، پانی پی ٹی آئی نے بھی اسے غلط قرار دیا ہے، اب بس ہونی چاہیے، انصاف ہونا چاہیے۔ بانی چیئر مین نے جس کو نامزد کیا وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان سے فیملی اور پارٹی سربراہان کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے سیلاب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار دونوں گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس بغیر سنے رکن اسمبلی کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن اسپیکر کے ریفرنس کا پابند ہے، بیرسٹر و ہر الیکشن کمیشن کا یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

اتنے تو خزاں میں پتے نہیں جھڑتے جتنی نشستیں انھوں نے ہم سے لے لی، 180 سیٹیں جیتی، اسمبلی میں گئے تو 91 سیٹیں تھی، اب قومی اسمبلی میں ہماری ممبران کی تعداد 76 ہے ہمارے ممبران دہشتگرد نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہے، ان کو جیل بانی پی ٹی این کو بنیاد حقوق نہیں مل رہے مخصوص نشستوں سے بھی ہماری جماعت کو محروم کیا گیا ہے، ہم فرشتے نہیں تھے، نوسی غلط ہوا ہے، پانی پی ٹی ائی نے بھی اسے غلط قرار دیا ہے، اب بس ہونی چاہئے، انصاف ہونا چاہیے ، ہم سب اداروں کا احترام کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بھی سیلاب متاثرین کی طرف سے امداد آئی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بونیر گئے انکا شکر یہ ادا کرتے ہیں، ہم سب فلاحی تنظیموں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں بانی چیر مین نے جس کو نامزد کیا وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت ک مشنیری رو کی ہوئی ہے، فوج کی طرف سے مشنیری فراہم کی گئی ہے، بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے الخدمت فاونڈیشن، خدائی خدمگات، اور دیگر تمام تنظیموں کا شکر یہ ادا کرتے ہیں وہ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشینری پکڑی ہے، ہم نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ جگہوں پر ریسکیو کے لئے ہیوی مشینری بھیجے۔