حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈرائیونگ لائسنس کا حصول گھر کی دہلیز پر معاہدہ طے پا گیا Home / پاکستان /

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول گھر کی دہلیز پر معاہدہ طے پا گیا

ڈرائیونگ لائسنس کارڈ مقامی سطح پر 70 روپے اور دیگر اضلاع کے لئے 110 روپے میں بذریعہ ڈاک پہنچایا جائے گا

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول گھر کی دہلیز پر معاہدہ طے پا گیا

دونوں محکموں کے درمیان تنازعہ کی صورت میں چیف سیکرٹری ثالث ہوں گے جن کا فیصلہ حتمی ہوگا ، عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ صوبائی حکومت نے عوام کو ڈرائیونگ لائسنس گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ ڈاک خانہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ 250 گرام وزن کا ڈرائیونگ لائسنس کارڈ مقامی سطح پر 70 روپے اور دیگر اضلاع کے لئے 110 روپے میں بذریعہ ڈاک پہنچایا جائے گا محکمہ ٹرانسپورٹ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر آفس یا ڈسٹرکٹ آفس جہاں پر کارڈ کی پرنٹنگ کی جائے گی درخواست دہندگان کی ضروری تفصیلات بشمول نام، پستہ ، اور رابطہ کی معلومات محکمہ ڈاک کو فراہم کرے گا محکمہ ڈاک پورے پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس اور ڈیلیوری سروسز کی بلنگ کی سہولت فراہم کرے گالائسنس کارڈ گھر کے پتے پر 24 گھنٹے میں مقامی سطح پر اور دو سے تین دن میں دیگر ضلع میں فراہم کیا جائے گا دونوں محکموں کے درمیان یہ معاہدہ عرصہ ایک سال کے لئے ہوگا جس میں بعد میں توسیع کی جاسکے گی دونوں محکموں کے درمیان کسی بھی تنازعہ کی صورت میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ثالث ہوں گے جن کا فیصلہ حتمی ہوگا اور اسے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، بشرطیکہ کسی فریق کی طرف سے محض تنازعہ کی بنیاد پر خدمات میں خلل نہ ڈالا جائے۔