حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان پیکیج 12 لاکھ اضافی شہریوں کو ملے گا Home / پاکستان /

رمضان پیکیج 12 لاکھ اضافی شہریوں کو ملے گا

وزیر اعظم رممضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار 10 ارب کی سبسڈی دی جائیگی

رمضان پیکیج 12 لاکھ اضافی شہریوں کو ملے گا


وزیر اعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کر لی گئی جس کے تحت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو پیکیج ملے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر اعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔ پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیا پر 10 ارب کی سبسڈی دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افرادرمضان پیکیج سے مستفید ہوں گے جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹر ڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔ 10 لاکھ عام شہریوں کو رمضان پیکیج کے تحت سنتی اشیا فراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا۔ حکومت ملک بھر میں 800 موبائل یوٹیلیٹی سٹورز قائم کرے گی، پورے ملک میں 300 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور آٹاسیل پوائنٹ یکم سے 30 رمضان تک آپریشنل رہیں گے۔