پاکستان کا قرضہ 88 ہزار ارب پہلے سے تجاوز کر گیا
مقامی قرضہ 49 ہزار 883 ارب اور غیر ملکی واجبات 36 ہزار 512 ارب روپے
ایک سال میں ریکارڈ 6 ہزار 106 ارب روپے اندرونی و بیرونی قرض لیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ سٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 ء تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ۔ دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار 883 ارب روپے تھا، جبکہ دسمبر 2024 تک غیر ملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 512 ارب روپے تھے۔ دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ دسمبر 2024 تک پاکستان پر غیر ملکی واجبات 3 ہزار 262 ارب روپے تھے ۔ دستاویز کے مطابق دسمبر 2023 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا حجم 81 ہزار 904 ارب روپے تھا، جبکہ جون 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 85 ہزار 455 ارب روپے تھے۔