عبدالغفار خان – حسبان میڈیا
کراچی: نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پاکستان کو شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی جیت میں مچل اور لیتھم کا کردار
کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 57 اور ٹام لیتھم نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی بولنگ کا ملا جلا مظاہرہ
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی۔
ابتدائی جھٹکے
فخر زمان 10، سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے، اور پاکستان کی تین وکٹیں صرف 54 رنز پر گر گئیں۔
رضوان اور سلمان آغا کی فائٹنگ اننگز
محمد رضوان اور سلمان آغا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 88 رنز کی شراکت داری قائم کی، لیکن 142 کے مجموعے پر رضوان 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ سلمان آغا بھی 45 رنز بنا کر 161 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔
مڈل آرڈر کی ناکامی
طیب طاہر 38، خوشدل شاہ 7 اور شاہین آفریدی صرف 1 رن بنا سکے۔ فہیم اشرف نے 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے، جبکہ ابرار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے بولرز کی شاندار کارکردگی
کیوی بولرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ ول او رورک نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناتھن اسمتھ اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز بھی اپنے نام کرلی!