حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یورپ کے تین ممالک نے غزہ میں شدید غذائی بحران کے پیش نظر فضائی امدادی مہم کا آغاز کیا Home / بین الاقوامی /

یورپ کے تین ممالک نے غزہ میں شدید غذائی بحران کے پیش نظر فضائی امدادی مہم کا آغاز کیا

ایڈیٹر - 03/08/2025
یورپ کے تین ممالک نے غزہ میں شدید غذائی بحران کے پیش نظر  فضائی امدادی مہم کا آغاز کیا

یورپ کے تین ممالک نے غزہ میں شدید غذائی بحران کے پیش نظر  فضائی امدادی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں فرانس، اسپین اور جرمنی نے حصہ لیا۔ فرانس نے صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں 40 ٹن خوراک غزہ میں گرائی، اسپین نے 12 ٹن خوراک فراہم کی جس سے تقریباً 11,000 افراد مستفید ہوئے، جبکہ جرمنی نے بھی 14 ٹن سے زائد خوراک اور طبی امداد کے پیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچائے۔ ان یورپی ممالک کی مجموعی امداد سے تقریباً 50,000 سے زائد افراد کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیاء مہیا کی گئیں۔ یورپی رہنماؤں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ زمینی راستوں کو فوری طور پر کھولے تاکہ مکمل انسانی رسائی ممکن ہو اور قحط جیسے المیے سے نمٹا جا سکے۔