حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان Home / کھیل /

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان

اسلام آباد (عبدالغفار خان) – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار انعامی رقم میں پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی رقم 69 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کی انعامی تفصیلات:

فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

گروپ میچ جیتنے پر ہر ٹیم کو 34 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

ہر ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگا، جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔