پختونخوا و بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دونوں صوبوں میں منعقدہ قومی امن جرگوں کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے، اے این پی 16 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی
عوامی نیشنل پارٹی کے تھنک ٹینک کے اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلوں کے نتیجے میں قومی امن جرگہ کے انعقاد کے بعد اب اے این پی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر اور دونوں صوبوں میں منعقدہ قومی امن جرگوں کی سفارشات پر عمل درامد کیلئے 16 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کرے گی۔ اس اہم اے پی سی کا مقصد شدت پسندی، بدامنی اور ریاستی پالیسیوں پر ایک قومی سطح پر مکالمہ شروع کرنا ہے تاکہ ان مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔
آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامات کے لیے تنظیمی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جن میں ڈاکٹر سلیم خان (سیکرٹری جنرل اے این پی)، انجینئر احسان اللہ خان (ترجمان اے این پی)، سردار حسین بابک (سیکرٹری برائے خارجہ امور)، میاں افتخار حسین (صدر اے این پی خیبرپختونخوا)، اصغر خان اچکزئی (صدر اے این پی بلوچستان)، شاہی سید (صدر اے این پی سندھ) اور منظور خان (صدر اے این پی پنجاب) شامل ہیں۔