رپورٹ : تحسین اللہ
انگلینڈ کی خواتین فٹبال ٹیم نے یورپی چیمپئن شپ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ سنسنی خیز فائنل مقابلے میں انگلینڈ نے دفاعی انداز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 1-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار UEFA ویمنز یورو کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میچ باسل کے مشہور سینٹ جاکب پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اسپین کی جانب سے مارِونا کالڈینٹی نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم انگلینڈ کی جانب سے الیسیا روسو نے شاندار ہیڈر سے مقابلہ برابر کر دیا۔
میچ کے مقررہ وقت اور اضافی وقت میں مزید کوئی گول نہ ہو سکا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ کی گول کیپر ہیناہ ہیمپٹن نے دو پنالٹیاں روک کر شاندار کارکردگی دکھائی، جبکہ چلو کیلی نے فاتحانہ پنالٹی لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
یہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی نہ صرف مسلسل دوسری یورو چیمپئن شپ فتح ہے بلکہ پہلی بار انہوں نے غیر ملکی سرزمین پر یورو ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2022 میں یورو کا ٹائٹل جرمنی کو شکست دے کر حاصل کیا تھا، لیکن وہ فائنل لندن میں کھیلا
انگلینڈ کی کوچ سارینا ویگمین نے کہا:
یہ ٹیم کی محنت، صبر اور یقین کا نتیجہ ہے۔ ہم نے صرف فتح نہیں حاصل کی، بلکہ تاریخ رقم کی ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ اب جرمنی کے بعد دوسری ٹیم بن گئی ہے جس نے ویمنز یورو کا ٹائٹل مسلسل دو بار جیتا ہے۔ شائقین نے اس تاریخی فتح کو جذباتی انداز میں سراہا، اور ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال متوقع ہے