حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈاکوؤں نے محض 3 منٹ میں خونیں ڈکیتی کی واردات کی اور 38 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوئے Home / پاکستان /

ڈاکوؤں نے محض 3 منٹ میں خونیں ڈکیتی کی واردات کی اور 38 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوئے

پلانٹ میں گھستے ہی چوکیدار کو قتل کیا اور پھر لوٹ مار کر کے فرار ہوئے

 ڈاکوؤں نے محض 3 منٹ میں خونیں ڈکیتی کی واردات کی اور 38 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوئے

 پشاور ۔ تھانہ مینی گیٹ کے علاقے شگئی ہندکیاں میں واقع ایل پی جی پلانٹ میں دن دیہاڑے نقاب پوش ڈاکوؤں نے محض 3 منٹ میں خونیں ڈکیتی کی واردات کی اور 38 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے ڈا کو انتہائی تربیت یافتہ تھے جنہوں نے پلانٹ میں گھستے ہی پہلے چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر میجر کے کمرے میں تمام افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی واقعہ کی سی سی ٹی وی فو مچھر بھی سامنے آئی ہیں جس کی روشنی میں تفتیش کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے 3 بجکر 27 منٹ پر کیشئر کے روم میں تمام افراد کو یر غمال بنایا اور ٹھیک تین منٹ کے بعد لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ۔