حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قبائلی علاقہ جات اور ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں نئے قوانین کی منظوری Home / پاکستان /

قبائلی علاقہ جات اور ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں نئے قوانین کی منظوری

قبائلی علاقہ جات اور ملاکنڈ ڈویژن  میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں نئے قوانین کی منظوری

پشاور ۔ صوبائی حکومت میں قبائلی علاقہ جات اور ملاکنڈ ڈویژن  میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے،  صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کیا جارہا ہے جس کی تحت صوبائی ایکشن  پلان پروگرام کےتحت
پہلے سے پروفائل شده نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر " آرایف ڈی سسٹمز اور مشین ریڈ سیل نمبر پلیٹ کی تنصیب لازمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد نان سٹم پیڈ گاڑیوں سے ممکنہ طور پر ٹیکس وصول کیا جائے گا نان  کسٹم  پیڈ گاڑیوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں میں لایا جا رہا ہے نمبر پلیٹس فراہمی کے بعد مستقل لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سرکاری حکام کے مطابق گاڑیوں کے حوالے سے یہ صرف پروفائلنگ تک محدود ہوگی اور اس میں کوئی ٹیکس اصولی شامل نہیں ہوگی۔ مختلف قبائلی علاقہ جات ملاکنڈ ڈویژن کے علاوہ کوہستان کے بعض علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے 3لاکھ زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں۔