حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یورپ کی خاطر نوجوان بچوں کا خطرناک سفر کا انتخاب Home / بین الاقوامی /

یورپ کی خاطر نوجوان بچوں کا خطرناک سفر کا انتخاب

30 بالغ بچوں نے خطرناک سمندری راستہ عبور کرتے ہوئے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ایڈیٹر - 28/07/2025
یورپ کی خاطر نوجوان بچوں کا خطرناک سفر کا انتخاب

سپین کے شمالی ساحلی شہر سیوٹا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد نے خطرناک سمندری راستہ عبور کرتے ہوئے مراکش سے تیر کر یورپی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ لوگ دھند اور تیز لہروں کا فائدہ اٹھا کر سمندر میں کودے، جنہیں اسپین کی سول گارڈ نے بچایا اور قریبی عارضی مراکز میں منتقل کیا۔ سیوٹا کے حکام نے اس صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے، کیونکہ شہر میں پہلے ہی 132 بچوں کی گنجائش کے مقابلے میں 514 مہاجر بچے موجود ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس خطرناک رجحان پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک مقامی نہیں بلکہ ریاستی مسئلہ بن چکا ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔