حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرون ملک سے بلوایا گیا Home / پاکستان /

گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرون ملک سے بلوایا گیا

گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرون ملک سے بلوایا گیا

 اسلام آباد۔گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔ گدھے کی کھالیں اور گوشت بیرون ملک بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔اسلام آباد میں تھانہ سنجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ، گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے قصائی بھی بیرون ملک سے بلوایا گیا تھا۔