حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوام موجود و حکومت کی کارکردگی سے بری طرح بدظن ہو کر ایک بار پھر اے این پی کے راہ دیکھ رہے ہیں۔حیدر ہوتی Home / پاکستان,سیاست /

عوام موجود و حکومت کی کارکردگی سے بری طرح بدظن ہو کر ایک بار پھر اے این پی کے راہ دیکھ رہے ہیں۔حیدر ہوتی

عوام موجود و حکومت کی کارکردگی سے بری طرح بدظن ہو کر ایک بار پھر اے این پی کے راہ دیکھ رہے ہیں۔حیدر ہوتی

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایف او فارسٹ مقرب شاہ اپنے درجنوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت اے این پی میں شامل ہو گئے ۔ پارٹی کے قائدین نے ان کو سرخ ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد پیش کی۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان شمولیتی تقریب خدائی خدمت گار دلبر خان فکر ( مرحوم ) کے ہجرے میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے مردان شہر کے میر حمایت اللہ مایار ، قومی اسمبلی کے سابق امید وار احمد بھادر خان، اے این پی کے مرکزی کونسل کے اراکین فاروق اکرام خان، ایوب یوسفزئی عمران ماندروی، جواد خان فکر ، بن امین ، میاں نصر الله، امتیاز ایڈوکیٹ اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عوام موجود و حکومت کی کارکردگی سے بری طرح بدظن ہو کر ایک بار پھر اے این پی کے راہ دیکھ رہے ہیں۔ ان کے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ نے کرپشن کی عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان خان سے اپنی ہی بہنیں نہیں مل سکتی لیکن بیرسٹرسیف بغیر کسی رکاوٹ کے ملاقات کر سکتے ہیں۔ سنیٹ کے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کو بری طرح نظر انداز کر کے پیسے والے اور من پسند لوگوں کو ٹکٹیں جاری کر کے سینیٹرز منتخب کرا لئے گئے۔