حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پختونخوا میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی، رانا تنویر Home / پاکستان,سیاست /

پختونخوا میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی، رانا تنویر

پختونخوا میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی، رانا تنویر

شیخو پورہ ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن بنائے گی ، 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی، جب کہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی پانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کسی ڈیل کا حصہ نہیں عدالتوں میرٹ پر فیصلے کر رہی ہیں، سزاوں کا مسئلہ عدالتوں کا مسئلہ ہے لیکن جونومئی کا واقعہ ہے وہ نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار ڈائیلاگ کی بات کی پرائم منسٹر لیول پر مگر وہ مذاکرات کے لیے تیار ہی نہیں ہیں، جب پی ٹی آئی کی سیاست میں انٹری ہوئی ہے اس کو مخصوص ادارے کی سپورٹ حاصل تھی، 2014 کا دھرنا اس کی مثال ہے۔