باجوڑ۔ ٹریفک پولیس باجوڑ کے زیرِ اہتمام قائم ڈرائیونگ اسکول سے ساتواں بیچ کامیابی سے تربیت مکمل کر کے فارغ کر دیا گیا۔ اس بیچ میں شامل شرکاء کو ٹریفک قوانین، عملی ڈرائیونگ، گاڑی کی بنیادی مرمت، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے جامع تربیت فراہم کی گئی۔
تقریبِ تقسیم اسناد کے موقع پر سکول انچارج نے فارغ التحصیل شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عملدرآمد مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے نوجوان مستقبل میں محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے روشناس ہونگے۔
ضلعی پولیس آفیسر باجوڑ نے بھی ٹریفک ڈرائیونگ سکول کی اس مثبت کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو باشعور اور ذمہ دار ڈرائیور بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ٹریفک ڈرائیونگ اسکول اس حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔
یاد رہے کہ ڈرائیونگ اسکول باجوڑ میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بیچ کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں جوکہ 5 اگست سے شروع کیا جائیگا۔
ترجمان باجوڑ پولیس