باجوڑ سول کالونی جرگہ ہال میں ضلعی زکوۃ کمیٹی کے زیر اہتمام (سہارا کارڈ اور روشن مستقبل کارڈ) کا باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور نے بیواؤں اور یتیموں میں کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان کے فوکل پرسن مطیع اللہ، سلمان، ضلعی زاکوۃ کمیٹی کے چیئرمین مہران خان،ڈسٹرکٹ زاکوۃ آفیسر شاہ حسین، ممبر زاکوۃ کمیٹی حاجی امیر رحمان، ضلعی آڈٹ آفیسر محمد ریاض، اسسٹنٹ ضیاء الاسلام اور دیگر لوگ موجود تھے۔اس کارڈ کی مدد سے ہر خاندان کو پانچ ہزار روپے ماہانہ ملیں گے