حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
9 مئی کے دیگر ساتھی بھی میری طرح بے قصور ہیں، شاہ محمود قریشی Home / پاکستان,سیاست /

9 مئی کے دیگر ساتھی بھی میری طرح بے قصور ہیں، شاہ محمود قریشی

9  مئی کے دیگر ساتھی بھی میری طرح بے قصور ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینئر اور مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے و مئی کے مقدمے میں بریت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی بے گناہی کی شہادت دے دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نومی شیر پائل پر جلا گھیرا، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے پر شاہ محمود قریشی نے رد عمل جاری کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ 9 مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے دیگر ساتھیوں کی سزاں کا سن کر دل رنجیدہ ہے کیونکہ وہ بھی میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں۔