حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی Home / پاکستان,سیاست /

9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی

ایڈیٹر - 22/07/2025
9 مئی کیس میں  پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔  لاہور میں نو مئی کو شیئر پاو پل پراشتعال انگیزتقریروں اورجلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل ہوگیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے  نو مئی کو شیئر  پاؤ  پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے  انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر  ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔

فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا، عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32ملزمان کوحاضری سے استثنا دے رکھا تھا