سینیٹ الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے والے پی ٹی آئی رہنما کئی عر صے سے روپوش ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید خیبر پختو نخوا سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پر سب سے زیادہ 26 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے لیے مراد سعید کو جنرل نشست کے لیے نامزد کیا تھا حالانکہ وہ ایک طویل عرصے سے روپوش ہیں۔ مراد سعید کا غذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے بھی خود پیش نہیں ہوئے اور ان کے کاغذات پارٹی نے ان کی غیر موجودگی میں جمع کرائے۔ انتخاب کے روز بھی وہ منظر عام پر نہیں آئے جبکہ دیگر امیدوار الیکشن کے دوران اسمبلی میں موجود ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق و مئی کے کیسز میں مطلوب پارٹی رہنما کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ پارٹی نے خود کیا ہے اور روپوشی کے دوران ہی انہیں سینیٹر بنانے کا فیصلہ بھی پارٹی کا ہی تھا۔ انہیں سینیٹر بنانا دراصل ومئی کے کیسز کے خلاف ایک طرح کا تحفظ فراہم کرنا تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سینیٹر بننے کے بعد مراد سعید خود ساختہ رو پوشی ختم کر کے حلف لینے منظر عام پر آئیں گے؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کہتے ہیں کہ جب عمران خان چاہیں گی مراد سعید اسی دن منظر عام پر آئیں گے۔